بیورو چیف ڈاکٹر محمد اعظم سے مانگٹا والا ضلع ننکانہ صاحبڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد کی زیر صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت خود ڈی پی او نے حاصل کی۔ اجلاس میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، انویسٹی گیشن انچارجز، انچارج چوکیات، محرران اور ہیڈ برانچز نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران تمام تھانوں اور چوکیات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور رابری سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات کی پراگریس رپورٹس چیک کی گئیں۔ زیرِ تفتیش مقدمات، نامکمل چالان اور پینڈنگ ریفرنسز پر ڈی پی او نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔
ڈی پی او ارسلان زاہد نے تمام پولیس افسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح ہدایات دیں کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ، ون ویلنگ اور کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنانے پر زور دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر، ڈکیت اور چور گینگز کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔ شفاف اور منصفانہ تفتیش کے ذریعے انصاف کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے۔ڈی پی او نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ رشوت لینے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے "محفوظ پنجاب" ویژن پر عملدرآمد کو اولین ترجیح دی جائے گی۔