لاہور(بول سچ نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں 27نئے سہولت بازار وں کی تکمیل کے لیے جولائی کا ہدف دے دیا۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13سہولت آن دی گو بازار بھی قائم ہوں گے۔ 27نئے سہولت بازارو ں میں 1300نئے بزنس شروع ہوں گے۔ 600سے زائد افراد کے لیے براہ راست ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ نئے سہولت بازار بننے سے سالانہ 9کروڑ سے زائد شہری مستفید ہوسکیں گے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت نئے سہولت بازار میں اوپن مارکیٹ سے40فیصد او رڈی سی ریٹ سے 18فیصد کم نرخ پر سبزیاں اور پھل وغیرہ دستیاب ہوں گے۔ نئے سہولت بازاروں کے قیام سے ساڑھے 8لاکھ سے زائد گھرانوں کو 5ارب 30کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ نئے سہولت بازار بننے سے مقامی سپلائی چینج اور کاروبار کو فروغ ملے گا۔ سہولت بازار میں دکانداروں کی سیل میں 24فیصد او رمنافع میں 23فیصد متوقع ہے۔سہولت بازاروں میں دکاندارو ں کو مفت بجلی، صفائی اور سیکیورٹی سروسز کی مد میں تقریباً5 3کروڑ روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔
0 Comments