ساہیوال میں منشیات فروشوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خاتون کو مبینہ طور پر دھمکیوں کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز انور بی بی نامی خاتون نے کمپلینٹ آفس میں درخواست جمع کروائی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ نور محمد ان کے شوہر ظہور احمد کو منشیات فراہم کرتا ہے، جبکہ ان کا شوہر منشیات خریدنے کے لیے گھر کا سامان تک فروخت کر دیتا ہے۔خاتون کے مطابق درخواست دینے کے باوجود ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ نور محمد اپنے ساتھی ساجد ندیم عرف بگی کے ہمراہ ان کے گھر آ کر دھمکیاں دینے لگا۔ انور بی بی کا کہنا ہے کہ ساجد ندیم عرف بگی اور نور محمد نے ان کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔خاتون نے مزید الزام عائد کیا کہ تھانہ 120/9-L کی پولیس تماشائی بنی ہوئی ہے اور شکایات کے باوجود کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔
دوسری جانب انور بی بی نے اپنے شوہر ظہور احمد کو منشیات کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے۔ مجبور خاتون نے ڈی پی او ساہیوال اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تحفظ فراہم کرنے اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔

0 Comments