ہیڈ لائنز

گوجرانوالہ: آر پی او اور سی پی او کا امام بارگاہ گلستانِ معرفت کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ


گوجرانوالہ (بول سچ نیوز) محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزادارانِ کرام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ اور سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے امام بارگاہ گلستانِ معرفت، کالج روڈ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات، چیکنگ سسٹم اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ افسران نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ پولیس محرم الحرام کے پرامن انعقاد، مذہبی ہم آہنگی اور عوامی تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور عزاداران کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close